ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک حکومت کی تشکیل: جمہوریت کاقتل کیا جا رہا ہے : اکھلیش یادو 

کرناٹک حکومت کی تشکیل: جمہوریت کاقتل کیا جا رہا ہے : اکھلیش یادو 

Fri, 18 May 2018 12:18:41    S.O. News Service

نئی دہلی17 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے بعد قائم صورتحال پر پہلی بار تبصرہ، اور بغیر کسی ریاست یا لیڈر کا نام لئے کہاکہ جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے۔ اکھلیش یادو نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر اپنے صفحہ پر پوسٹ میں لکھا کہ آج پھر جمہوریت کی حلف لی جائے گی اور آج پھر ایک بارمزید جمہوریت کا قتل کیا جائے گا۔ آج پھر اقتدار کی ’ہنک‘( خوشی )ظاہر ہو گی آج پھر ضمیر کی منڈی سجائی جائے گی، آج پھر آزادی تھوڑی اور مر جائے گی ۔


Share: